کراچی کے علاقے ناظم آباد میں چلتی کار پر فائرنگ سے دو افراد جاں بحق اور خاتون زخمی ہوگئی، موٹر سائیکل سوار حملہ آوروں نے کار کا تعاقب کیا اور فائرنگ کرکے فرار ہوگئے۔
جاں بحق ہونے والے افراد میں ایک کی شناخت طارق کے نام سے کی گئی ہے جبکہ دوسرا آن لائن ٹیکسی ڈرائیور تھا۔
زخمی خاتون بینش کے ہاتھ میں گولی لگی، جسے نجی اسپتال منتقل کردیا گیا۔
مقتول طارق بیوی کے ساتھ شادی کی تقریب سے گھر جانے کے لئے نکلا تھا۔
پولیس کے مطابق واقعہ ٹارگٹ کلنگ کا لگتا، ملزمان نے 14 گولیاں چلائیں 9 طارق اور 4 ٹیکسی ڈرائیور کو لگیں، وقوع سے تین تیس بور کے تین راؤنڈ ملے ہیں۔