کراچی: لانڈھی میں گیس لیکیج سے دھماکا، ماں جاں بحق، بیٹی اور 2 بیٹے جھلس گئے

کراچی کے علاقے لانڈھی میں مکان کی دوسری منزل پر گیس لیکیج کے باعث دھماکا ہوا، جس میں خاتون جاں بحق، جوان بیٹی اور 2 بیٹے جھلس کر زخمی ہوگئے۔

لانڈھی نمبر 4 شاہی مسجد کے قریب 2 منزلہ مکان کی دوسری منزل پر گیس لیکیج کے باعث زوردار دھماکا ہوا اور آگ بھڑک اٹھی، فائر بریگیڈ نے پہنچ کر آگ پر قابو پایا۔

دھماکے کے سببب گھر میں موجود خاتون، لڑکی اور 2 بچے جھلس کر زخمی ہوگئے، جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا، جہاں 35 سالہ فائزہ جاں بحق ہوگئی، زخمیوں میں 19 سالہ بیٹی میہا دختر اور 8 سالہ سبحان اور 13 سالہ آلیان شامل ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں