کراچی: بن قاسم میں فیکٹری جل اٹھی، 2 افراد جھلس کر جاں بحق

کراچی کے علاقے بن قاسم میں فیکٹری میں آتشزدگی سے 2 افراد جھلس کر جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا۔

اطلاع پر فائر بریگیڈ کی 5 گاڑیوں نے ایک گھنٹے کی جدوجہد کےبعد آگ پر قابو پایا۔

جاں بحق ہونے والا عابد اور جمیل پورٹ قاسم کے رہائشی اور فیکٹری میں ملازم تھے۔

زخمی مجبتیٰ کو سول اسپتال برنس وارڈ میں داخل کروادیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں