کراچی: سٹی اسٹیشن سے آتش گیر مادہ اور پٹاخے برآمد

کراچی میں ریلوے پولیس نے سٹی اسٹیشن کے گودام سے غیر قانونی آتش گیر مادہ اور پٹاخے برآمد کرلئے۔

ممنوعہ سامان میں پھلجھڑیاں، پٹاخہ بم اور ڈوری پٹاخہ بم شامل ہے، آتشبازی کا سامان لاہور سے کراچی بھیجا گیا تھا۔

ریلوے حکام کا بتانا ہےکہ آتش گیر مادہ کارگو سے وصول کرنے والے 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔

ریلوے حکام کے مطابق ملزمان کے خلاف تھانہ ریلوے پولیس کراچی سٹی میں مقدمہ درج کرلیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں