لاہور: مقامی عدالت نے غیرقانونی شادی ہال اور دکانیں تعمیر کرانے کے کیس میں خاور مانیکا کا ایک روزہ راہداری ریمانڈ منظور کرلیا،
ترجمان اینٹی کرپشن کے مطابق خاور مانیکا نے حویلی لکھا میں قبرستان کی پر جگہ غیرقانونی طور پر شادی ہال اور دکانیں تعمیر کروائیں جس پر ڈپٹی کمشنر اوکاڑہ کے ریفرنس پر انکوائری جاری ہے۔
اینٹی کرپشن حکام نے گرفتاری کے بعد خاور مانیکا کو ضلع کچہری لاہور میں پیش کیا جہاں جوڈیشل مجسٹریٹ نے ان کا ایک روزہ راہداری ریمانڈ منظور کرتے ہوئے منگل کو متعلقہ عدالت میں پیش کرنے کی ہدایت کر دی۔