the courts

عدالتوں میں کئی سال سے اسٹے آرڈر پر چل رہے ہیں، خواجہ آصف

اسلام آباد: مسلم لیگ (ن)کے رہنما خواجہ آصف نے کہا ہے کہ عدلیہ کو بھی اپنے آپ کو سیاست سے پاک کرنا پڑے گا، عدلیہ میں بھی سیاست اتنی زیادہ اوور ڈوز ہوگئی ہے جس کا کوئی حساب نہیں۔

خواجہ آصف نے کہا کہ عدالتوں میں کئی سال سے اسٹے آرڈر پر چل رہے ہیں، صرف ٹیکس کی مد میں 2 ہزار 670 ارب روپے کے کیسز میں اسٹے چل رہا ہے، چیئرمین پی ٹی آئی نے چار سال جس طرح اقتدار کا استعمال کیا، قومی خزانے کا شیرِ مادر کی طرح استعمال کیا۔

ان کا کہنا تھاکہ چیئرمین پی ٹی آئی روٹی بھی اپنے پلے سے نہیں کھاتا، میں نے ایک دن اسمبلی میں کہا تھا اس کی جیبیں چیک کرو اس کی جیبیں خالی نظر آئیں گی، شام کو اس کی کوشش ہوتی ہے کہ کوئی آکر روٹی کھلا دے۔

خواجہ آصف کا کہناتھا کہ 75 سال میں صرف سیاستدان تو (اقتدار میں)میں نہیں رہے، یا تو اسٹیبلشمنٹ نے براہ راست حکمرانی کی، اگر سویلین حکمرانی رہی بھی ہے تو اس میں بھی کسی حد تک عمل دخل کبھی بڑھ گیا کبھی کم ہوگیا لیکن اسٹیبلشمنٹ نے ہمیشہ اپنا اثروسوخ دکھایاہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں