وزیراعظم بننے کے بعد بھی عمران خان کا ورزش کا معمول برقرار

اسلام آباد: وزیراعظم بننے کے بعد بھی عمران خان کا روزانہ ورزش کرنے کا معمول برقرار ہے۔

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان صبح سویرے ورزش کرتے ہیں اور یہ ان کا روزانہ کا معمول ہے۔

وزیر اعظم بننے کے بعد بھی اس معمول میں کوئی تبدیلی نہیں آئی ہے اور عمران خان کی جاگنگ کے بعد کی تصاویر سامنے آئی ہیں۔

No holiday when there is a country to be run, Prime Minister Imran Khan has reached office #PMIK

Posted by Imran Khan (official) on Sunday, August 19, 2018

تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان ٹریک سوٹ میں ہیں اور ان کا اسٹاف بھی ساتھ ساتھ ہے۔

وزیر اعظم عمران خان کی تصاویر سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہی ہیں جس پر لوگوں نے مختلف تبصرے کیے ہیں۔

یاد رہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے اتوار کے روز بھی بنی گالہ میں پارٹی اجلاس منعقد کیا جس میں قوم سے خطاب سمیت حکومتی معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں