بلوچستان عوامی پارٹی کے صدر کی گاڑی پرفائرنگ

نصیرآباد:بلوچستان کے ضلع نصیر آباد میں بلوچستان عوامی پارٹی (بی اے پی) کے صدر اور رکن قومی اسمبلی خالد مگسی کی گاڑی پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے۔پولیس حکام کے مطابق نوتال قومی شاہراہ پر ایم این اے خالد مگسی کی گاڑی پر فائرنگ کی گئی۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ خالد مگسی کے گارڈ کی جوابی فائرنگ سے ملزمان فرار ہوگئے۔ خالد مگسی کوئٹہ سے جھل مگسی جا رہے تھے کہ یہ واقعہ پیش آیا تاہم وہ واقعہ میں محفوظ رہے۔سابق چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے خالد مگسی پر حملے کی مذمت کی ہے۔

صادق سنجرانی نے خالد مگسی سے ٹیلیفونک رابطہ بھی کیا اور ان کی خیریت دریافت کی۔ صادق سنجرانی کا کہنا ہے کہ شکر ہے خالد مگسی قاتلانہ حملے میں محفوظ رہے۔ صوبائی حکومت حملے میں ملوث عناصر کو فوری گرفتار کرے۔انہوں نے کہا کہ خالد مگسی پر حملہ سوچی سمجھی سازش ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں