کراچی میں نیا بجلی گھر پاک چین تعلقات میں سنگ میل ہے، عمران خان

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان اور چین کے مابین خوشگوار تعلقات دن بدن گہرے اور مضبوط تر ہوتے جارہے ہیں۔
جمعہ کے روز کراچی میں جوہری توانائی پلانٹ کے یونٹ ۔ 2 ( کے ۔ 2) کی افتتاحی تقریب سے ورچوئل خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ جمعہ کو دونوں ممالک کے مابین سفارتی تعلقات کے قیام کی 70 ویں سالگرہ منائی جارہی ہے اور مستقل مزاج دوطرفہ تعلقات کے علاوہ عوام سے عوام کے رابطوں کی جڑیں بھی وقت گزرنے کے ساتھ گہری ہو چکی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ گہرے تعلقات کی وجہ یہ ہے کہ پاکستانیوں کا خیال ہے کہ چین ایک ایسا دوست ہے جو ان کے مشکل وقت میں ہمیشہ ان کے شانہ بشانہ کھڑا رہے گا ، جس نے چین کے ساتھ ان کے دلوں میں ایک جذباتی اتحاد استوار کر رکھا ہے۔
وزیراعظم نے کہا کہ ہم خوش قسمت ہیں کہ ہماری گہری دوستی ایک ایسے ملک کے ساتھ ہے جہاں سے ہم بہت کچھ سیکھ سکتے ہیں۔ چین نے جس تیزی سے ترقی کی وہ پاکستان کے سیکھنے کیلئے ایک عمدہ مثال ہے۔
عمران خان نے غربت کے خاتمے میں بڑی کامیابی حاصل کرنے پر چین کی تعریف کی۔ انہوں نے کہا کہ میں یہ کہوں گا کہ غربت کا خاتمہ ایک بڑی جنگ جیتنے کے جیسا ہے اور یہ ایک دن میں نہیں ہوا ہو گا۔ مجھے یقین ہے کہ پاکستان اپنے لوگوں کو غربت سے نکالنے کا طریقہ سیکھ سکتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ میری حکومت کا سب سے بڑا مشن لوگوں کو غربت سے نکالنا ہے اور حکمران جماعت کیلئے چین ایک بہت بڑی مثال ہے کیونکہ دنیا میں کوئی دوسرا ملک ایسا نہیں ہے جس نے پیروی کیلئے ایسی مثال قائم کی ہو۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں