سال 2024 میں بجلی کے بل کراچی والوں پر قہر ڈھائیں گے، نئے سال میں صارفین پر بجلی بلوں میں اضافی بوجھ بڑھ جائے گا، جنوری 2024 میں سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ، سرچارج 7.67 روپے فی یونٹ ہوجائے گا۔
آئندہ ماہ کراچی کیلئے 4 مختلف سہ ماہی ایڈجسٹمنٹس کا بوجھ ایک ساتھ مل جائے گا، یکم جنوری 2024 سے سہ ماہی ایڈجسٹمنٹس کا مجموعی بوجھ 6.15 روپے فی یونٹ ہوگا، جنوری میں کراچی کیلئے 1.52 روپے فی یونٹ کا سرچارج بھی شامل کیا جائے گا۔
اپریل تا جون 2023 کی سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ میں فی یونٹ 3.28 روپے کا اضافہ صارفین سے مارچ 2024 تک وصول کیا جاتا رہے گا۔