کراچی کا گاڑیوں کا سستا اتوار بازار

آج کل کی مہنگائی میں گاڑی لینا ایک انتہائی کٹھن فیصلہ بن چکا ہے جس سے پہلے سو مرتبہ سوچنا پڑتا ہے۔

بینک سے لون لے کر گاڑی نکلوائی تو کہیں قرضے کے جال میں نہ پھنس جائیں؟ ڈاؤن پیمنٹ کہاں سے آئے گی؟ اتنے مہینے انتظار کیوں کریں۔

سیکنڈ ہینڈ لے لی تو اگر دھوکا ہو گیا تو؟ ایک ساتھ اتنی ساری رقم کہاں سے جمع کی جائے اور آخر کار یہ معلوم ہوتا ہے کہ گاڑیوں کی قیمتوں میں ایک مرتبہ پھر اضافہ ہو چکا ہے۔

اتنا نہ سوچیے آئیے کراچی کے عادل حبیب سے ملیے جو ہر چوتھے مہینے اپنی گاڑی تبدیل کرتے ہیں۔ مزے کی بات یہ ہے کہ وہ اس کے لیے کسی کار ڈیلر یا کسی ایپ پر جانے کی بجائے ’گاڑیوں کے اتوار بازار‘ کا رخ کرتے ہیں۔

عادل کے مطابق انھیں یہاں نہ صرف اپنی پسند کی گاڑی با آسانی اور سستے داموں مل جاتی ہے بلکہ ان کی اپنی گاڑی بھی فروخت ہو جاتی ہے۔

نارتھ کراچی کے علاقے یو پی موڑ کے قریب کھیل کے میدان میں ہر اتوار کو گاڑیوں کا یہ بازار لگتا ہے، جس میں ہر ہفتے درجنوں گاڑیوں کی خرید و فروخت ہوتی ہے۔

یہ بازار گذشتہ 15 سال سے منعقد کیا جا رہا ہے، جس میں نہ صرف کراچی بلکہ پاکستان کے دیگر علاقوں سے بھی لوگ آتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں