محکمہ موسمیات نے آئندہ تین روز کے دوران کراچی کا موسم گرم رہنے کی پیشگوئی کردی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں راجستھان سے گرد آلود خشک ہوائیں چلنے کا امکان ہے جب کہ دن کے بیشتر حصے میں شمال مغرب اور مغرب سے بھی ہوائیں چلیں گی تاہم شام میں جنوب مغرب سے سمندری ہوائیں بحال ہوسکتی ہیں۔
محکمہ موسمیات کا بتانا ہےکہ آئندہ تین روز کراچی میں گرم اور مرطوب موسم برقرار رہنے کا امکان ہے اس دوران شہر کا درجہ حرارت 35 سے 37 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ سکتا۔