کراچی کا گرم، موطوب موسم: ڈاکٹر انور زیب کا شہریوں کیلئے مفید مشورہ

ڈاکٹر انور زیب نے شہریوں کو مشورہ دیا ہےکہ کراچی میں موسم گرم اور مرطوب ہے، احتیاطی تدابیر اختیار کرنا ناگزیر ہے۔ صبح 11سے شام 5 بجے تک سورج کی شعاعیں براہ راست زمین پر پڑتی ہیں، جس کے اثرات سے حفاظت کیلئے سر ڈھانپ کر باہر نکلیں۔

ڈاکٹر انور زیب نے مزید کہا کہ بلڈ پریشر اور فالج کے مریض صبح 11 سے سہ پہر 4 بجے کے دوران گرم موسم میں باہر نکلنے سے گریز کریں اور پانی کا استعمال زیادہ کریں۔غیر معیاری مشروبات یا فاسٹ فوڈز سے دور رہیں، ان کے استعمال سے ہیضہ اور گیسٹرو کی شکایت ہوسکتی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں