مہنگائی کا طوفان، کراچی میں ٹماٹر 400 روپے کلو فروخت

بجٹ کے بعد مہنگائی کا سونامی سر اٹھانے لگا، کراچی سمیت سندھ کے مختلف شہروں میں ٹماٹر کی قیمتیں آسمان سے باتیں کررہی ہیں، فی کلو ٹماٹر 400 روپے تک فروخت کئے جارہے ہیں۔

شہریوں کا کہنا ہےکہ چیک اینڈ بیلنس کا نظام نہ ہونے کی وجہ سے سبزی فروش عوام کو دونوں ہاتھوں سے لوٹ رہے ہیں جب کہ آڑھتیوں کا کہنا ہےکہ منڈی میں ٹماٹر کم آنے کی وجہ سے قیمتیں بڑھ رہی ہیں۔

ادھر لاہور میں مرغی کا گوشت 37 روپے کلو مہنگا ہوگیا، اضافے کے بعد گوشت 421 روپے کلو جب کہ زندہ مرغی کی قیمت 284 روپے تک پہنچ گئی۔

دوسری جانب پشاور میں ایک ہفتے میں آٹے کی فی کلو قیمت میں 20 روپے کا اضافہ ریکارڈ ہوا، 20 کلو آٹے کا تھیلا 1600 روپے سے بڑھ کر 2000 روپے کا ہوگیا جب کہ 20 کلو فائن آٹے کی قیمت 1800 روپے سے بڑھ کر 2200 سو روپے ہوگئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں