راچی میں آدھے سے زیادہ ٹریفک سگنلز کے خراب ہونے کا انکشاف ہوگیا۔
نگراں وزیراعلیٰ سندھ کی صدارت اجلاس میں بتایا گیا کہ شہر میں 91 ٹریفک سگنلز میں 30 کام کررہے ہیں جبکہ 61 خراب ہیں۔
نگراں وزیراعلیٰ سندھ نے ٹریفک پولیس کو کہا کہ شہر میں جو گاڑیاں اپلائیڈ فار رجسٹریشن پلیٹ پر چلتی ہیں اُن کو بند کریں۔
ڈی آئی جی ٹریفک نے بریفنگ میں کہا کہ شہر میں 9077 ٹریفک پولیس کی گنجائش ہے جبکہ اس وقت 2378 عملے کی کمی کا سامنا ہے۔
انہوں نے بریفنگ میں بتایا کہ کراچی میں روزانہ 9700 ٹکٹ ایشو ہوتے ہیں اور سالانہ 766.28 ملین روپے جرمانے کی مد میں ریکوری ہوتی ہے۔