کراچی: شاپنگ مال آتشزدگی، تحقیقاتی کمیٹی قائم

کراچی میں جوہر موڑ کے قریب شاپنگ مال میں آگ لگنے کے واقعے کی تحقیقات کیلئے کمیٹی بنادی گئی۔

ایڈیشنل آئی جی کراچی نے تین رکنی تحقیقاتی کمیٹی قائم کردی، جس کے سربراہ ڈی آئی جی ایسٹ غلام اظفر مہیسر ہوں گے۔

پولیس حکام کے مطابق کمیٹی میں ایس ایس پی اور ایس ایس پی سعود مگسی شامل ہوں گے۔

حکام کے مطابق کمیٹی سات روز میں تحقیقات مکمل کرکے رپورٹ دے گی، کمیٹی واقعے میں غفلت کے مرتکب افراد کا تعین بھی کرے گی۔

کراچی میں راشد منہاس روڈ پر شاپنگ مال میں آتشزدگی سے 11 افراد جاں بحق اور 6 زخمی ہوگئے تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں