کراچی: سفاری پارک میں جھولے سے گرکر بچہ جاں بحق

کراچی کے سفاری پارک میں جھولے سے گرکر بچہ جاں بحق ہوگیا۔

سی سی ٹی وی فوٹیج کے مطابق رولر کوسٹر کے دوسرے راؤنڈ میں بچہ جھولے سے گرا۔

ڈائریکٹر سفاری پارک امجد زیدی کا کہنا ہےکہ رائیڈ کے دوران بچہ سیفٹی بیلٹ کے بغیر کھڑا تھا۔

لوگوں نے بچے کو منع کیا لیکن اس نے سیفٹی بیلٹ نہیں لگائی۔

پولیس کا کہنا ہےکہ بچے نے ایس او پیز فالو نہیں کئے، واقعے کی تفتیش جاری ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں