گلشن اقبال میں مبینہ زیادتی کی شکار لڑکی دم توڑ گئی

کراچی میں مبینہ زیادتی کی شکار 16 سالہ لڑکی دوران علاج دم توڑ گئی۔

متوفی کی والدہ کے مطابق بیٹی گلشن اقبال بلاک 13 سی کے بنگلے میں ملازمہ تھی، اتوار کو کام سے گھر آئی تو حالت تشویشناک تھی۔

والدہ نے الزام عائد کیا کہ مالک کے بیٹوں نے زیادتی کی اور پھر بیٹی کو زہر دیدیا۔

پولیس حکام نے موقف اپنایا کہ پوسٹ مارٹم رپورٹ پر موت کی وجہ واضح ہوگی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں