کراچی میں 8 و 9 جولائی کو بادل برس سکتے

محکمہ موسمیات نے کراچی میں 8 اور 9 جولائی کو آندھی، گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیش گوئی کردی۔

محکمہ موسمیات نے بتایا کہ بحیرہ عرب سے مون سون ہواؤں کا سلسلہ سندھ میں داخل ہوچکا، جس کے نتیجے میں پیر اور منگل کو کراچی میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔

ارلی وارننگ سینٹر کے مطابق مون سون سسٹم کے زیر اثر دیہی سندھ کے مختلف علاقوں گھوٹکی، سکھر، خیرپور، کشمور، شکارپور، جیکب آباد، قمبر شہداد کوٹ سمیت دیگر شہروں میں آندھی اور تیز بارش کا امکان ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں