کراچی میں طوفانی بارش کی پیش گوئی

کراچی میں آج گرج چمک کے ساتھ طوفانی بارش کی پیش گوئی، مختلف علاقوں میں بارش شروع ہوگئی۔

بلدیہ ٹاؤن، سرجانی ٹاؤن، نیو کراچی، صدر، کراچی ائرپورٹ، کلفٹن، گلشن معمار سمیت دیگر علاقوں میں بارش کا آغاز ہوگیا ہے۔

مغربی ہواؤں کا سسٹم اس وقت اپنی پوری شدت کے ساتھ بلوچستان کے ساحلی علاقوں میں موسلادھار بارش برسا رہا ہے اور آہستہ آہستہ یہ سندھ کے ساحلی علاقوں کی جانب بڑھ رہا ہے۔

شہر میں رین ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے اور تمام بلدیاتی اداروں، انتظامیہ اور اسپتالوں میں ہائی الرٹ جاری کرتے ہوئے چھٹیاں منسوخ کردی ہیں-

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں