کراچی کے مختلف علاقوں میں اتوار کی صبح سے کہیں ہلکی اور کہیں تیز بارش سے موسم خوش گوار ہوگیا۔
محکمہ موسیات کے مطابق گلشنِ اقبال، محمد علی سوسائٹی، کلفٹن، گلشن حدید، بہادرآباد، ڈیفنس ویو اور ملحقہ علاقوں میں گرچ چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔
کراچی میں آج مغربی سسٹم کے زیر اثر ہلکی بارش ہوسکتی ہے جبکہ کہیں کہیں گرج چمک بھی ہوسکتی ہے تاہم غیرمعمولی بارش کا امکان نہیں ہے۔ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 28 سے 30 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔
ریڈار کے تازہ ترین مشاہدات کے مطابق کراچی کے مغرب اور جنوب مغرب میں تیز بارش کے آثار دکھا رہے ہیں، سسٹم کے اثرات مشرق کی طرف بڑھ رہے ہیں۔
موجود سیٹلائٹ مشاہدے کے تحت وقفے وقفے سے گرج چمک کے ساتھ ہلکی/درمیانی بارش ہوسکتی ہے، بارش کا شروع ہونے والا سلسلہ شام تک جاری رہ سکتا ہے۔