کراچی سمیت سندھ کے مختلف شہروں میں کل سے آندھی کے ساتھ بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق مغربی ہواؤں کا سلسلہ ملک کے بالائی علاقوں پر مسلسل اثر انداز ہے، یہ سسٹم آج سے ملک کے جنوبی اور مغربی علاقوں میں داخل ہو جائے گا۔
محکمہ موسمیات نے بتایا ہے کہ 13 اور 14 اپریل کو کراچی، سکھر، لاڑکانہ سمیت سندھ کے دیگر مقامات پر آندھی اور بارش متوقع ہے۔
سندھ کے مختلف علاقوں میں کہیں معتدل اور کہیں موسلا دھار بارش کا امکان ہے۔