کراچی میں اسٹیل ٹاون پولیس نے اغواء برائے تاوان میں ملوث 3 پولیس اہلکار گرفتار کرلئے، اہلکاروں نے تاجر کو اغواء کرکے تاوان طلب کیا تھا۔
گرفتار اہلکاروں میں رفیق، یونس اور سرفراز شامل ہیں، جن کے خلاف مقدمہ بھی درج کرلیا گیا۔
اس سے قبل اورنگی ٹاون ڈکیتی میں زیر تربیت ڈی ایس پی عمیر طارق بجاری سمیت 3 اہلکار گرفتار ہوچکے،ڈکیتی میں ایس ایس پی ساوتھ عمران قریشی کو قصور وار قرار دیکر عہدے سے برطرف کیا جاچکا۔
سعید آباد میں ریٹائرڈ انسپکٹر کے گھر ڈکیتی میں بھی سی ٹی ڈی کے 5 اہلکار ملوث نکلے۔
23 نومبر کو ٹیپو سلطان میں آئل سے لوڈ گاڑی چھیننے میں بھی 2 پولیس اہلکار ملوث پائے گئے۔