کراچی میٹرک بورڈ 2023ء کے امتحانات کے نتائج میں بے قاعدگیاں

کراچی میٹرک بورڈ کے رواں سال 2023ء کے امتحانات کے نتائج میں بے قاعدگیوں کا انکشاف ہوا ہے، اس سال بھی ہزاروں طلبہ کو یکساں نمبرز دیے گئے۔

ایجنٹوں کے ہزاروں نمبرز کو فارمولے کے تحت بالکل ایک جیسے نمبرز دیے گئے، پہلی بار زیادہ رقم دینے والے ایجنٹوں نے گولڈن نمبر 999 اور 888 متعارف کروائے۔

محکمۂ تعلیم سندھ کے مطابق میٹرک بورڈ انتظامیہ کی جانب سے نتائج تبدیل کرنے والوں کے خلاف تحقیقات کا فیصلہ کیا گیا۔

ناظم امتحانات میٹرک بورڈ عمران بٹ نے کہا ہےکہ ہم معاملے کی گہرائی تک جائیں گے۔کوئی ملوث ہوا تو کارروائی کریں گے، تحقیقات کی رپورٹ اعلیٰ حکام کو پیش کی جائے گی۔

دستاویزات کے مطابق 407 طلبہ کو 999 اور 885 طلبہ کو 888 نمبر دیے گئے، 839 طلبہ کو 901 نمبرز، 907 طلبہ کو 877 نمبرز جبکہ 912 طلبہ کو 905 نمبرز دیے گئے۔912 طلبہ کو 904 نمبرز اور 894 طلبہ کو 880 نمبرز دیے گئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں