کراچی میں عید کے تیسرے دن سے ہی لوڈشیڈنگ شروع،شہری اذیت میں مبتلا

کراچی :کراچی کے شہری کے عید کے تیسرے دن سے ہی لوڈشیڈنگ شروع ہونے کے باعث اذیت میں مبتلاہوگئے ۔ کے الیکٹرک کی جانب سے عیدالاضحی کے تینوں دن لوڈشیڈنگ نہ کرنے کے واضح اعلان کے باوجود کے الیکٹرک نے عید کے تیسرے دن اپنا رنگ دکھا ہی دیا۔

کے الیکٹرک نے اعلان اور وعدہ کیا تھا کہ وہ عید کے تینوں دن کراچی کے کسی بھی علاقے میں لوڈشیڈنگ نہیں کرے گی مگر اس کے باوجود کراچی کے مختلف علاقوں کیماڑی، لائنزایریا، نیوکراچی، لانڈھی، ملیر، کورنگی سمیت متعددعلاقوں میں عیدالاضحی کے تیسرے دن صبح سے ہی لوڈشیڈنگ کا آغاز کردیا گیا۔ روز مرہ کے معمول کے مطابق کے الیکٹرک کی جانب سے کئی علاقوں میں دو، دو گھنٹے اور کئی علاقوں میں ڈھائی، ڈھائی گھنٹے کی تین سے چار مرتبہ لوڈشیڈنگ کی گئی جس کی وجہ سے عیدالاضحی کے تیسرے روز عید کا مزا کرکرا ہو کر رہ گیا۔ شہریوں کی جانب سے اپنے رشتہ داروں اور دوست احباب کی دعوت محافل لوڈشیڈنگ کی نظر ہوگئیں۔

شہریوں نے کے الیکٹرک کے اس اقدام پر شدید غم وغصے کا اظہار کیا ہے کہ سال میں صرف مرتبہ ہی ایسے مواقع آتے ہیں جن میں کے الیکٹرک تینوں دن بلا تعطل بجلی فراہم کرتی ہے، اب کے الیکٹرک اس سے بھی پھر رہی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں