کراچی میں غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ کے خلاف احتجاجی مظاہرے

کراچی:کراچی کے مختلف علاقوں میں غیراعلانیہ اور طویل لوڈشیڈنگ کے خلاف احتجاجی مظاہرے کئے گئے ۔تفصیلات کے مطابق کراچی علاقے کیماڑی،گلشن اقبال، ابوالحسن اصفہانی روڈ اور عباس ٹاو¿ن سمیت مختلف علاقوں میں بجلی کی غیراعلانیہ لوڈ شیڈنگ کے خلاف شہری سراپا احتجاج بن گئے، نارتھ کراچی میں پاور ہاو¿س کے باہر مظاہرین نے روڈ بلاک کردیا۔

ابوالحسن اصفہانی روڈ اور عباس ٹاو¿ن اور گرد و نواح میں بجلی کی غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے علاقہ مکینوں نے دعویٰ کیا کہ عباس ٹاو¿ن میں دن 11 سے رات 2 بجے تک 10 گھنٹے کی اعلانیہ لوڈشیڈنگ شیڈولڈ ہے لیکن رات 2 بجے بجلی آئی پھر 3 بجے دوبارہ بند کردی گئی۔مظاہرین کا کہنا تھا کہ کے الیکٹرک نے پچھلے 12 دنوں سے رات کو اضافی لوڈشیڈنگ معمول بنالی ہے، سخت گرمی میں خواتین، بچے، بوڑھے اور بیمار ذہنی اذیت میں مبتلا ہو رہے ہیں۔ باقاعدگی سے بجلی کے بل ادا کرنے کے باوجود بجلی بندش کا شکار ہیں۔

کراچی کے علاقے سیکٹر الیون ای نارتھ کراچی کے رہائشیوں نے نیو کراچی پاور ہاو¿س کے باہر احتجاج کرتے ہوئے  جلاو¿ گھیراو¿ کیا جس سے سڑک پر ٹریفک کی روانی متاثر ہوگئی۔کراچی پاور ہاو¿س کے پاس کے الیکٹرک کے دفتر کے باہر احتجاج کرنے والے  مظاہرین کا کہنا تھا کہ 5-5 گھنٹوں کی لوڈ شیڈنگ کے بعد 10 منٹ بجلی آتی ہے پھر گھنٹوں کیلئے  غائب ہوجاتی ہے۔بعد ازاں پولیس مظاہرین سے مذاکرات کیلئے پہنچی جس کے بعد مظاہرین نے احتجاج ختم کرکے پاور ہاو¿س چورنگی کو ٹریفک کیلئے کھول دیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں