کراچی میں ڈاکوؤں نے مزاحمت پر شہری کو قتل کردیا

کراچی کے علاقے گلشن اقبال میں ڈاکوؤں نے مزاحمت پر شہری کو قتل کردیا۔

مقتول نجی بینک کی اے ٹی ایم سے رقم نکال کر باہر نکلا تو ڈاکوؤں نے مقتول سے رقم اور اس کے دوست سے موبائل فون چھین کر مزاحمت کرنے پر فائرنگ کر کے قتل کردیا اور فرار ہوگئے۔

مقتول کی کنپٹی پر ایک گولی لگی جو گردن سے باہر نکل گئی، وزیر داخلہ سندھ نے ایس ایچ او گلشن اقبال کو معطل کردیا۔

مقتول کی نماز جنازہ مسجد خیر العمل انچولی امام بارگاہ میں ادا کی گئی۔

مقتول کے رشتے داروں نے بتایا کہ تراب حسین 5 بچوں کے باپ تھے، مقتول نے 2 شادیاں کیں تھیں-

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں