کراچی کے علاقے اورنگی میں ڈکیتی مزاحمت پر دکان مالک کو قتل کردیا گیا، فرار ہوتے ہوئے 3 ڈاکو شہریوں کے ہتھےچڑھ گئے، جنہیں شدید تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔
پولیس کے مطابق مقتول کی شناخت شہروز کے نام سے ہوئی، جس کی لاش عباسی شہید اسپتال منتقل کردی گئی۔
پولیس کے مطابق 3 ملزمان لوٹ مار کیلئے چارے کی دکان میں داخل ہوئے، مزاحمت پر دکاندار کو قتل کردیا۔
شور شرابے پر موجود افراد نے تینوں ملزمان کو پکڑلیا، شدید تشدد کا نشانہ بنایا، پولیس نے ملزمان کو مشتعل افراد سے چھڑایا اور اسپتال منتقل کیا۔
پولیس کے مطابق تینوں ڈاکو عباسی اسپتال میں دوران علاج دم توڑ گئے۔
مقتول دکاندار شہروز کے والد کا کہنا ہےکہ دکان پر گزشتہ ماہ بھی 2 بار ڈکیتی ہوچکی۔