کراچی میں گرمی کی شدت مزید بڑھنے کا امکان

کراچی:کراچی میں مزید تین دن تک موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں گرمی کی شدت مزیدبڑھنے کا امکان ہے، آئندہ 3 روز میں کراچی میں زیادہ سےزیادہ درجہ حرارت 40 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنےکا امکان ہے۔کراچی میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 39 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے، ہوا میں نمی کا تناسب 75 فیصد ہے۔

اس کے علاوہ جیکب آباد، دادو، لاڑکانہ، شکارپور اور دیگراضلاع میں درجہ حرارت 48 ڈگری سینٹی گریڈتک رہنے کا امکان ہے جبکہ جامشورو، تھرپارکر، دادو اور عمرکوٹ میں آج شام یارات میں آندھی گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش بھی متوقع ہے۔دوسری جانب کوئٹہ اور گرد و نواح میں مطلع صاف ہے اور موسم خشک اور معتدل ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق بلوچستان اور پنجاب میں رواں سال مون سون کی بارشوں کا آغاز جولائی کے پہلے ہفتے سے متوقع ہے۔محکمہ موسمیات کی جانب سے اس سال مون سون کی زیادہ بارشیں ہونے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے جس کے پیش نظر پی ڈی ایم اے نے بلوچستان میں ہنگامی الرٹ جاری کر دیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں