محکمہ موسمیات نے کراچی میں عید کے 3 روز موسم گرم رہنے کی پیش گوئی کردی۔
شہر قائد میں عیدالاضحیٰ پر درجہ حرارت 35 سے37 ڈگری کے درمیان رہنے کی توقع ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق عید کے دوران ہوا میں نمی کا تناسب 50 تا 60 فیصد ہونے کے سبب حدت رہے گی، صبح سے دوپہر کے درمیان مغربی اور شام کے وقت سمندری ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔