کراچی: ہیٹ ویو کے دوران مون سون اثرات، تیز آندھی، گرد آلود ہوائیں چل پڑیں

کراچی میں شدید گرمی اور ہیٹ ویو کے دوران مون سون سسٹم کے اثرات نمودار ہوگئے۔

بدھ کو شام 5 بجے کےبعد مختلف علاقوں میں اچانک تیز آندھی کے ساتھ گرد آلود ہوائیں چل پڑیں۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ہواوں کی رفتار 54 کلومیٹر فی گھنٹہ ریکارڈ کی گئی۔

ارلی وارننگ سینٹر کے مطابق 27 اور 28 جون کو کراچی میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں