کراچی: 24 گھنٹوں میں ہیٹ اسٹروک سے 4 افراد چل بسے

کراچی میں 24 گھنٹوں کے دوران ہیٹ اسٹروک سے 4 افراد جاں بحق ہوگئے۔

محکمہ صحت سندھ کے مطابق 2 افراد سول اور 2 عباسی شہید اسپتال میں جاں بحق ہوئے۔

محکمہ صحت سندھ کے مطابق 24 گھنٹے میں ہیٹ اسٹروک کے 167 کیسز رپورٹ ہوئے۔

واضح رہے شہر چند روز سے شدید گرمی کی لپیٹ میں ہے اور پارہ 40 ڈگری کو چھو رہا ہے۔

گرمی کے ساتھ ساتھ کے الیکٹرک کی بدترین لوڈشیڈنگ نے عوام کی زندگی اجیرن کردی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں