کراچی میں آج سے یکم جون تک ہیٹ ویو کا خدشہ

محکمہ موسمیات نے کراچی میں آج سے یکم جون تک ہیٹ ویو کی پیش گوئی کردی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق گرمی کی غیر معمولی لہر کے دوران سمندری ہوائیں بند رہنے کا بھی امکان ہے جب کہ پارہ 42 ڈگری تک جاسکتا۔

محکمہ موسمیات نے بتایا کہ 30 مئی بروز جمعرات کو درجہ حرارت مزید ایک ڈگری بڑھ کر 43 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا جاسکتا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ٹھٹھہ، بدین اور سجاول بھی ہیٹ ویو کی لپیٹ میں رہیں گے، مذکورہ مقامات پر زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 42 تا 44 ڈگری کے درمیان ریکارڈ کئے جانے کا امکان ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں