کراچی میں آٹا 16 روپے سستا، عملدرآمد سوالیہ نشان

کراچی میں آٹے ور میدے کی قیمتوں میں نمایاں کمی آگئی۔

چئیرمین ہول سیل گروسرز ایسویسی ایشن عبدالروف ابراہیم کا کہنا ہےکہ آٹے کے سرکاری ریٹ زیادہ اور بازار میں سستا فروخت کیا جارہا، آٹے کی قیمت میں 16 روپے کلو کمی ہوئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ درآمدی گندم کے ساتھ ملکی فصل بھی بھرپور ہوئی، ہول سیل میں گندم نرخ 5 روپے کم ہوکر 87 روپے فی کلو پر آگئے، ڈھائی نمبر راشن کے آٹے کی قیمت 122 روپے سے کم ہوکر 106 روپے کلو ہوگئی۔

انہوں نے کہا کہ آٹا سستا ہونے کے باوجود کمشنر کراچی نے نظرثانی شدہ ریٹ لسٹ جاری نہیں کی۔

عبدالروف ابراہیم نے کہا کہ جوڑیا بازار میں آٹے کی 50 کلو کی بوری کی قیمت 5300 روپے ہوگئی، آٹے، میدے اور فائن آٹے کی قیمت میں کمی کے باوجود بیکری اور نان بائیوں نے قیمتوں میں کمی نہیں کی۔

چیئرمین ہول سیل گروسرز ایسویسی ایشن کا کہنا ہےکہ بیکری پر درمیانی ڈبل روٹی 130 روپے اور ہوٹلوں پر روٹی 25 سے 30 میں فروخت کی جارہی، حکومت آٹے کی قیمت کم ہونے کا فائدہ عوام تک پہنچائے، کمشنر کراچی فوری روٹی و بیکری آئٹم کی قیمتوں میں کمی کروائیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں