کراچی: سہراب گوٹھ میں فائرنگ سے 2 بھائی جاں بحق

کراچی کے علاقے سہراب گوٹھ میں نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے 2 بھائی جاں بحق ہوگئے۔

دونوں بھائی شو روم پر گاڑی دیکھنے میں مصروف تھے، اس دوران موٹر سائیکل سوار دو ملزمان وہاں پہنچے، ایک ملزم نے نیچے اترکر دونوں پر فائرنگ کی اور ساتھی کے ہمراہ فرار ہوگیا۔

مقتولین کی لاشیں عباسی شہید اسپتال منتقل کی گئیں، ورثا بغیر قانونی کارروائی لاشیں اپنے ہمراہ لے گئے۔

پولیس کے مطابق دونوں کی شناخت جاوید اور عبداللہ حیات کے نام سے کی گئی۔

ورثا کا کہنا ہےکہ حیات نے کچھ عرصہ قبل علاقے میں دو ڈاکوؤں کو فائرنگ کرکے ہلاک کیا تھا، جس کےبعد سے ان کے دیگر ساتھی دھمکیاں دے رہے تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں