ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج شرقی نے کراچی کے شاپنگ مال آتشزدگی کیس میں تمام ملزمان کی درخواست ضمانت مسترد کردی۔
عدالت نے گرفتار 8 ملزمان کی درخواست ضمانت پر فیصلہ سنادیا۔
ملزمان کے وکیل نے کہا کہ ماتحت عدالت کے فیصلے کو سندھ ہائیکورٹ میں چیلنج کریں گے، ملزم عدنان اور عمران کا واقعے سے کوئی تعلق نہیں، دھوکے سے گرفتار کیا گیا۔
پولیس کا کہنا ہےکہ ملزمان کے خلاف شاہراہ فیصل تھانے میں مقدمہ درج ہے، مال میں آتشزدگی سے 11 افراد جاں بحق ہو گئے تھے۔