کراچی: صدر موبائل مارکیٹ میں آتشزدگی، کئی دکانیں جل گئیں

کراچی کے علاقے صدر کی موبائل مارکیٹ میں آگ لگنے سے کئی دکانیں جل گئیں۔

فائر بریگیڈ حکام کے مطابق 10 گاڑیوں کی مدد سے موبائل مال کی آگ پر قابو پایا گیا۔

حکام کا کہنا ہےکہ آگ لگنے کی وجوہات تاحال معلوم نہیں ہوسکیں، آگ سے موبائل فون کی متعدد دکانوں کو نقصان پہنچا۔

آتشزدگی کے سبب دکانوں میں موجود کروڑوں روپے کا مال جل گیا تاہم جانی نقصان نہیں ہوا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں