کراچی: شارع فیصل پر عمارت میں لگی آگ ٹھنڈی

کراچی میں شارع فیصل پر عمارت میں لگی آگ پر ایک گھنٹے کی جدوجہد کے بعد قابو پالیا گیا۔

اطلاع پر ابتدائی طور پر فائر بریگیڈ کی 2 گاڑیاں روانہ کی گئیں، مجمجوعی طور پر 5 فائر ٹینڈرز اور ایک اسنارکل نے امدادی سرگرمیوں میں حصہ لیا۔

فائر بریگیڈ کے مطابق عمارت کی چھت پر بھی تین افراد پھنس گئے تھے، جنہیں بحفاظت ریسکیو کیا گیا۔

حکام کے مطابق آگ چھٹی منزل پر لگی، دھوئیں کے باعث بالائی منزلیں بھی متاثر ہوئیں اور فائر فائٹرز کو بھی شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں