کراچی: شاپنگ مال آتشزدگی پر فائر بریگیڈ کی رپورٹ

کراچی کے علاقے راشد منہاس روڈ پر شاپنگ مال میں آگ لگنے پر کے ایم سی محکمہ فائر بریگیڈ نے رپورٹ جاری کردی۔

رپورٹ میں کہا گیا ہےکہ 6 منزلہ شاپنگ سینٹر میں ایمرجنسی انخلاء کے راستے موجود نہیں تھے جبکہ حفاظتی اقدامات موجود نہیں تھے، بیک اپ پر بجلی کا نظام بھی موجود نہیں تھا۔

رپورٹ میں کہا گیا ہےکہ ایمرجنسی میں بچاؤ کے راستوں کی نشاندہی کیلئے لائٹس موجود نہیں تھیں۔

رپورٹ میں کہا گیا کہ عمارت میں موجود 11 افراد آگ سے نہیں بلکہ دم گھٹنے سے جاں بحق ہوئے۔

شاپنگ مال میں 210 دکانیں تھیں، بیشتر کو بچایا گیا تھا، 45 دفاتر کے ملازمین کو ریسکیو کیا، مال میں ہوا کی آمد و رفت کا نظام نہ ہونے سے دھواں بھرا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں