کراچی: کریم آباد میں فائرنگ سے DSP علی رضا جاں بحق

سی ٹی ڈی کے ڈی ایس پی علی رضا فائرنگ کے نتیجے میں جاں بحق ہوگئے۔

علی رضا پر کریم آباد میں فیصل کارپوریشن بلڈنگ کے باہر 125 موٹر سائیکل پر سوار 2 ملزمان نے فائرنگ کی، حملہ آور فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

پولیس کے مطابق حملہ آور فیصل کارپوریشن بلڈنگ کے اندر موجود تھے، موٹر سائیکل پر کیپ لگاکر انتظار کررہے تھے، اس بلڈنگ میں علی رضا اور ان کے دوستوں کی بیٹھک ہوا کرتی تھی۔

علی رضا اپارٹمنٹ کے باہر پہنچ کر جیسے ہی گاڑی سے اترے تو گھات لگائے ملزمان نے ان پر فائرنگ کردی، پولیس کو جائے وقوعہ سے نائن ایم ایم کے گیارہ خول ملے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں