کراچی:کے ڈی اے میں جعلی اور مشکوک بھرتیوں کا انکشاف ہوا ہے۔تفصیلات کے مطابق ادارہ ترقیات کراچی میں جعلی بھرتیوں کا انکشاف ہوا ہے جس کے بعد53 ملازمین کی تنخواہیں بند کرد ی گئیں، ڈپٹی سیکریٹری اور پروگرام آفیسر آئی ٹی سمیت5 افسران معطل کردیا گیا ہے۔
وزیر بلدیات کی ہدایت پر ڈی جی کے ڈی اے نے 3رکنی تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دیدی جو بھرتیوں کی تحقیقات اور ملوث افسران کی نشاندہی کرے گی۔ غیر قانونی بھرتیوں میں بعض بڑے افسران کے ملوث ہونے کا امکان ہے ذرائع کے مطابق ادارہ ترقیات کراچی میں سینکڑوں افراد کو مبینہ جعلسازی سے کے ڈی اے میں بھرتی کیا گیاہے۔
کے ڈی اے کے ذرائع کا کہنا ہے کہ غیر قانونی بھرتی کئے گئے ملازمین کوایم آر نمبر میں کی گئی جعلسازی سے پکڑا گیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ تحقیقا ت میںسنسنی خیز انکشافات کی توقع ہے۔