وزیراعلیٰ سندھ، آئی جی سندھ، کراچی پولیس چیف اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی سنگین غفلت، لاپرواہی اور نااہلی کی وجہ سے سال 2024 کے 4 ماہ اہلیان کراچی کیلئے قہر ثابت ہوئے۔
کراچی پولیس نے ڈکیتی مزاحمت پر قتل و غارت کے اعداد و شمار جاری کردیئے۔
پولیس حکام کے مطابق معاشی حب کراچی میں رواں سال کے 4 ماہ میں ڈکیتی مزاحمت پر 63 افراد کو جرائم پیشہ عناصر نے موت کے گھاٹ اتار دیا، 200 سے زائد شہری زخمی بھی ہوئے۔
پولیس حکام کا کہنا ہےکہ 2023ء میں جنوری سے اپریل تک 25 افراد قتل اور 110 زخمی ہوئے تھے۔
پولیس حکام نے دعویٰ کیا کہ رواں سال اب تک 440 پولیس مقابلے ہوئے، جن میں 60 سے زائد ڈاکو مارے گئے، 455 ڈاکو زخمی ہوئے۔