کراچی میں اگلے 3 روز سردی کی لہر برقرار رہنے کا امکان

کراچی میں اگلے 2 سے 3 روز سردی کی لہر برقرار رہنے کا امکان ہے جب کہ اس دوران معمول کے درجہ حرارت میں 8 تا 10 ڈگری کمی متوقع ہے۔

کراچی میں سمندری ہوائیں اگلے چند روز تک غیر فعال بھی رہیں گی، اس دوران بیشتر وقت بلوچستان کی شمال مشرقی/مشرقی سمت کی ہوائیں چل سکتی ہیں۔

پیر 4 مارچ کو کراچی کا کم سے کم پارہ 10 سے 12 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان ریکارڈ ہوسکتا، منگل کو کم سے کم درجہ حرارت 12 سے 14 ڈگری کے درمیان رہنے کا امکان ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں