کراچی میں‌مذہبی جماعت کی ریلی گزرنے پر گروہی تصادم ،فائرنگ سے دوافرادجاں بحق

کراچی میں مذہبی جماعت کی ریلی گزرنے پر گروہی تصادم کا واقعہ پیش آیا ہے۔تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے گولیمار میں مذہبی جماعت کی ریلی گزرنے پر ہوئی کشیدگی کے دوران فائرنگ سے دو افراد جاں بحق اور 9 زخمی ہوگئے جبکہ مشتعل افراد نے کئی گاڑیوں کو آگ لگادی۔

پولیس کے مطابق ایک مذہبی جماعت کی ریلی گولیمار کے علاقے سے گزر رہی تھی، جہاں پہلے سے ایک اور مذہبی جماعت کا کیمپ لگا تھا، فریقین میں نعرے بازی کے بعد کشیدگی بڑھی جس کے بعد پتھراو ہوا اور پھر فائرنگ ہوئی۔ وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے فائرنگ میں ملوث ملزمان کی فوری گرفتاری کا حکم دیا ہے اور شہریوں سے پر امن رہنے کی اپیل بھی کی ہے۔

وزیر داخلہ سندھ ضیا لنجار نے بھی آئی جی سندھ اور ایڈیشنل آئی جی سے رابطہ کیا ہے اور پولیس کو امن و امان پر فوری قابو پانے کی ہدایت کی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں