رہائش کیلئے دنیا کے بہترین شہروں میں کراچی کا کون سا نمبر۔۔؟

کراچی :رہائش کے لئے بہترین شہروں میں پاکستان کاایک شہرشامل ہے تاہم فہرست میں پاکستانی شہرکراچی کا173 واں نمبر ہے۔تفصیلات کے مطابق رہائش کے لئے بہترین شہر یورپی ملک آسٹریا کا دارالحکومت ویانا ہے جسے مسلسل تیسرے سال دنیا میں رہائش کے لیے بہترین شہر قرار دیا گیا ہے۔اکنامسٹ انٹیلی جنس یونٹ (ای آئی یو) نے 2024 کے لیے دنیا بھر میں رہائش کے لیے بہترین شہروں کی فہرست جاری کی ہے۔ویانا کو اس کے مستحکم انفرا اسٹرکچر، ثقافت، تعلیم، طبی سروسز اور تفریح کے ذرائع کے باعث دنیا میں رہائش کے لیے بہترین شہر قرار دیا گیا۔

ویانا کے بعد دوسرے نمبر پر یورپی ملک ڈنمارک کا شہر کوپن ہیگن موجود ہے جو گزشتہ سال بھی اسی نمبر پر موجود تھا۔سوئٹزر لینڈ کے شہر زیورخ کے حصے میں تیسرا نمبر آیا جس کے بعد آسٹریلیا کا شہر میلبرن چوتھے نمبر پر رہا۔کینیڈا کا شہر کیلگری اور سوئس شہر جنیوا مشترکہ طور پر 5 ویں جبکہ آسٹریلیا کا شہر سڈنی اور کینیڈین شہر وینکوور مشترکہ طور پر 7 ویں نمبر پر رہے۔

ٹاپ 10 میں ایشیا کا صرف ایک شہر شامل ہے جو جاپانی شہر اوساکا ہے جس کے حصے میں 9 واں نمبر آیا جبکہ نیوزی لینڈ کا شہر آک لینڈ بھی رہائش کے لیے دنیا کا 9 واں بہترین شہر قرار پایا۔اس فہرست میں پاکستان کا ایک ہی شہر شامل ہے اور وہ کراچی ہے، جو 173 میں سے 169 ویں نمبر پر موجود ہے، گزشتہ سال بھی کراچی کے حصے میں یہی نمبر آیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں