کراچی:چیز ڈپارٹمنٹل اسٹور میں خوفناک آتشزدگی

کراچی میں جیل چورنگی پر واقع چیز ڈپارٹمنٹل اسٹور میں خوفناک آگ لگ گئی۔ جس سے اسٹور تباہ ہوگیا،کئی افراد کی حالت غیر ہوگئی۔ایک شخص کی جان چلی گئی۔

 15 منزلہ رہائشی عمارت کے گراؤنڈ اور فرسٹ فلور پر سپر اسٹور قائم ہے جبکہ اسٹور کا ویئر ہاؤس عمارت کے بیسمنٹ میں ہے۔  آگ عمارت کے بیسمنٹ میں کپڑوں میں لگی جو دیکھتے ہی دیکھتے پھیل گئی۔آگ اس قدر شدید تھی کہ بجھانے میں بے حد مشکلات پیش آئیں۔اسنارکل اور 15 فائر ٹینڈرز نے آگ بجھانے میں حصہ لیا۔ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ رہائشی عمارت اور سپر اسٹور میں موجود تمام افراد کو بحفاظت باہر نکال لیا گیا۔ایک شخص آگ سے بری طرح جھلس گیا۔جو بعد میں اسپتال میں دم توڑ گیا۔ بتایا جاتا ہے کہ تیس سالہ نوجوان انٹرویو دینے چیز اسٹور آیا تھا، کہ عمارت میں پھنس گیا۔عمارت میں شدید دھویں سے کئی افراد کی حالت غیر بھی ہوگئی۔۔آگ پر کئی گھنٹوں بعد قابوپایا جاسکا۔آگ سے کروڑوں روپے مالیت کا سامان جل کر راکھ ہوگیا۔جلنے والے سامان میں کپڑے، جوتے،کراکری ، میک اپ اور جیولری کا سامان بھی شامل ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں