کراچی سینٹرل جیل قیدیوں سے بھرگئی

کراچی :کراچی میں جرائم کے بڑھتے واقعات کے باعث کراچی سینٹرل جیل قیدیوں سے بھرگئی ہے۔رواں سال کے ابتدائی 5 ماہ میں 6 ہزار جرائم پیشہ افراد کراچی سینٹرل جیل منتقل کیے گئے۔سب سے زیادہ ایک ہزار 371 ملزمان اپریل کے مہینے میں سینٹرل جیل بھیجے گئے۔

جنوری کے مہینے میں ایک ہزار 195، فروری میں ایک ہزار 29، مارچ میں ایک ہزار 287، اپریل میں ایک ہزار 371 اور مئی کے مہینے میں ایک ہزار قیدیوں کو سینٹرل جیل منتقل کیا گیا۔اتنی بڑی تعداد میں جرائم پیشہ افراد کی گرفتاری کے باوجود شہر میں آج بھی امن و امان کی صورتحال ابتر ہے۔پولیس تمام تردعوو¿ںکے باوجود جرائم پرقابوپانے میں یکسر ناکام ہوگئی ہے روزانہ معصوم شہری ڈاکوو¿ں کے ہاتھوں لوٹے جارہے ہیں، لوٹ مار کی واردات میں شہری اپنی زندگیوں سے بھی ہاتھ دھو رہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں