کراچی کے علاقے بلدیہ نمبر دو کے نالے سے45 سالہ شہری کی ڈوبی ہوئی لاش ملی، کرنٹ لگنے سے نوجوان جاں بحق اور دیوار گرنے سے 2 افراد زخمی ہوگئے۔
لاش کی شناخت 45 سالہ محمد خورشید عالم کے نام سے ہوئی، متوفی سیکٹر فائیو-ایل کے رہائشی اور فیکٹری ملازم تھے۔
سائٹ پولیس کے مطابق متوفی بارش کے دوران پاوں سلپ ہونے سے نالے میں جا گرے اور جاں بحق ہوگئے، متوفی 5 بیٹیوں کا باپ تھا۔
علاوہ ازیں لائنز ایریا میں 19 سالہ نوجوان دلاور کو کرنٹ لگا، جنہیں فوری طور پر جناح اسپتال لے جایا گیا، جہاں ڈاکٹرز نے موت کی تصدیق کردی۔
دریں اثنا فیروزآباد میں چائنا پارک کی دیوار گرنے سے 2 افراد زخمی ہوگئے، جن کی شناخت 65 سالہ جنید اور 35 سالہ وسیم کے نام سے کی گئی۔