کراچی: ماڑی پور میں خوفناک حادثہ، 7 افراد جاں بحق

کراچی میں پکنک منانے والوں کی گاڑی خوفناک حادثے کا شکار، بچوں سمیت 7 افراد جاں بحق ہوگئے، حادثے کا شکار فیملی کوسٹر میں پکنک منانے ہاکس بے جارہی تھی۔

ماڑی پور ٹرک اسٹینڈ کے قریب ٹرالر یوٹرن لے رہا تھا، جسے دیکھ کر تیز رفتار کوسٹر ڈرائیور نے گاڑی دوسری جانب موڑی، جو فٹ پاتھ سے ٹکراکر الٹ گئی۔

مرنے والوں میں 3 بچے، 3 خواتین اور ایک مرد شامل ہے، لاشوں اور زخمیوں کو سول اسپتال منتقل کیا گیا، متاثرہ خاندان عزیز آباد کا رہائشی ہے۔

پولیس کے مطابق ٹرالر کا ڈرائیور فرارہو گیا، ٹرالر تحویل میں لیکر تھانے منتقل کردیا، مزید تحقیقات کررہے ہیں۔

وزیراعلیٰ سندھ نے حادثے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے آئی جی سندھ سے رپورٹ طلب کرلی اور ٹریفک پولیس کو حادثات کی روک تھام کیلئے سخت اقدامات کی ہدایت کردی۔

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے ہدایت کی کہ ایسے ڈرائیورز کا لائسنس منسوخ کیا جائے، جو مصروف شاہراہوں پر تیز رفتاری سے گاڑیاں چلاتے ہیں، اس تیز رفتاری نے محصوم بچوں کے ساتھ ہنستے بستے گھر اجاڑ دیئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں