کندھ کوٹ میں انڈس ہائی وے پر ٹریفک حادثے کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق ہوگئے۔
ٹریفک حادثہ وین اور ٹرک کی ٹکر کے باعث پیش آیا ، جس میں 9 افراد زخمی بھی ہوئے۔
زخمیوں کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
ٹریفک حادثہ انڈس ہائی وے پر شدید دھند کے باعث پیش آیا۔